ملیشیائی وزیر اعظم کی حیثیت سے نجیب رزاق کی حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-07

ملیشیائی وزیر اعظم کی حیثیت سے نجیب رزاق کی حلف برداری

ملائشیاء کے عام انتخابات میں بریسان نیشنل اتحاد کی کامیابی کے ایک دن ہی نجیب رزاق نے دوسری بار وزیراعظم کی حیثیت سے عہدہ کا حلف لیا۔ 56 سالہ سے برسر اقتدار پارٹی ایک بار پھر اقتدار پر گرفت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی تہام اپوزیشن اسے سراسر دھاندلی قرار دے رہی ہے ۔ 59 سالہ نجیب رزاق نے قصر آستانہ نجارا میں ٹینکو عبدالحلیم معظم شاہ کے ہاتھوں حلف لیا جس میں انہوں نے ہر ملائشیائی شہری کو ان کے اتحاد کی کامیابی کو تسلیم کرنے کی گذارش کی۔ انہوں نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم دنیا پر یہ ثابت کر دیں گے کہ ہماری جمہوریت پختہ ہے ۔ ہماری مخالفت میں شدت کے باوجود ہم ثابت قدم رہے اور ہمارے پاؤں نہیں لڑکھڑائے ۔ نیوز کانفرنس کی ٹیلی ویژن پر راست نمائش ہوئی۔ نجیب رزاق کی زیر قیادت بریسان نیشنل کو 222 رکنی پارلیمنٹ میں صرف 133 نشستیں حاصل ہوئیں جبکہ سابقہ عام انتخابات میں اسے 135 نشیں حاصل تھیں ۔ اپوزیشن اتحاد 89 نشستوں پر کامیاب رہا۔ اتوار کو منعقدہ انتخابات میں 80فیصد رائے دہندوں نے و وٹ ڈال کر ایک ریکارڈ قائم کیا۔ 65 سالہ انور ابراہیم کی زیر قیادت سہ جماعتی اتحاد اس بار بریسان نیشنل کیلئے زبردست خطرہ بن کر ابھرا تھاتاہم اس کی امیدوں پر اوس پڑگئی ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ انتخابی نتائج انہیں ہر گز تسلیم نہیں کیونکہ انتخابات میں زبردست اور اعلیٰ پیمانہ پر دھاندلی ہوئی ہے ۔ انور ابراہیم نے کہاکہ انتخابی دھاندلی سے متعلق الزامات کی جوابدہی کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوتی ہے ۔

Najib Razak sworn in as Prime Minister in Malaysia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں