براعظم افریقہ کو بااختیار بنانے ہندوستان شراکت دار - حامد انصاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-26

براعظم افریقہ کو بااختیار بنانے ہندوستان شراکت دار - حامد انصاری

ہندوستان نے آج رات افریقہ کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے اس براعظم کے عوام کی سماجی و معاشی بااختیاری کیلئے کام کرنے بھروسہ مند شراکت دار بنے رہنے کا عہد کیا ہے اور کہاکہ وہ مزید مساوی خطوط پر بین الاقوامی ترتیب کے خد و خال کی تشریح کرنے میں مدد کرے گا۔ نائب صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری 54رکنی افریقی یونین کی تاریخی گولڈن جوبلی کانفرنس کے 10منتخب غیر افریقی شرکاء میں شامل ہیں جو اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں جس کا آج یہاں آغاز ہوا۔ حامد انصاری نے کہا کہ افریقہ کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات جنوب سے جوب کے تعاون کے فلسفہ پر مبنی ہیں۔ وہ آج صبح ایتھوپیا کے قومی دارالحکومت پہنچے۔ انہوں نے سرکردہ افریقی قائدین کو بتایاکہ ہمارا طریقہ کار مداخلت اور ہدایات یا احکام پر صادر کرنے سے پاک ہے۔ یہ مشاورت پر مبنی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ افریقہ کی ضروریات کے سلسلہ میں ہمدردانہ ہے۔ ہندوستانی افریقہ کی ضروریات کے سلسلہ میں ہمدردانہ ہے۔ ہندوستانی افریقی یونین کے ان 10منتخب غیر افریقی شرکاء میں شامل ہے جنہیں اس گروپ کی50ویں چوٹی کانفرنس کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ دیگر شرکاء میں امریکہ، یوروپی یونین، فرانس، برازیل، روس، چین، جمائیکا، فلسطین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ حامد انصاری کا آج یہاں بولے ایرپورٹ پر آمد پر گرمجوشانہ خیرمقدم کیاگیا۔ انہوں نے افریقی نشاۃ ثانیہ کے موضوع پر منعقدہ چوٹی کانفرنس سے خطاب کیا۔

India reaches out to Africa at AU's golden jubilee Summit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں