آذربائیجان ناٹو میں شریک نہیں ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-26

آذربائیجان ناٹو میں شریک نہیں ہوگا

آذر بائیجان نہ تو ناٹو میں شریک ہوگا اور ن ہی روس کی زیر قیادت کلکٹیو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن ( سی ایس ٹی او) میں شامل ہونے اس کا ارادہ ہے۔ دفتر صدارت میں سماجی و سیاسی امور کے سربراہ علی جاسنوف نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ بے شک آذر بائیجان دونوں کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آذربائیجان 1995ء سے ناٹو کے پارٹنر شپ فار پیس پروگرام میں شریک ہے۔ لہذا مستقبل کیلئے سکیورٹی ماڈل کا ناوابستہ تحریک کے لائحہ عمل میں ہونا ہی ہماری ترجیحی ہوگی۔ ایسی صورتحال میں آذر بائیجان سی ایس ٹی او یا ناٹو میں شریک ہونے کے بجائے دونوں کے ساتھ تعاون برقرار رکھے گا۔ تاہم اس کا یہ مطلب بھی نہ نکالا جائے کہ مستقبل میں آذر بائیجان کا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔ اگر ان دونوں تنظیموں کی رکنیت ہمارے قومی مفادات کے حق میں ہوئی تو آذر بائیجان ناٹو یا سی ایس ٹی او کا رکن بن سکتا ہے یا غیر جانبدار رہ سکتا ہے۔ یوروپی یونین کے ساتھ تعاون آذر بائیجان کی اوین ترجیح ہے کیونکہ آذربائیجان یوروپی اقدار کے فروغ کا خواہاں ہے۔ ہمارے مستقبل کی راہ یوروپی یونین کے ساتھ اتحاد کی جانب ہے۔ سی ایس ٹی او کے موجودہ ارکان میں ارمنی، بیلا روس، قازقستان، کرغستان، روس اور تاجکستان شامل ہیں۔

Azerbaijan not to join NATO

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں