چدمبرم امیر قطر ملاقات - مختلف ہندوستانی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-20

چدمبرم امیر قطر ملاقات - مختلف ہندوستانی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج قطر کے امیر او وزیر معاشیات و فینانس سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت و تعاون میں اضافہ کی ضرورت پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی معیشت تیزی سے فروغ پارہی ہے اور خلیجی ممالک کی فرمس کیلئے یہاں وافر مواقع پائے جاتے ہیں۔ چدمبرم اس وقت قطر کے سرکاری دورہ پر ہیں۔ انہوں نے امیر قطر شیخ حامد بن خلیفہ التھانی اور وزیر معاشیات و فینانس یوسف حسین کمال سے دوحہ میں ملاقات کی۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔ چدمبرم نے مختلف شعبوں بشمول سرمایہ کاری‘ بینکنگ اور فینانس کے علاوہ توانائی‘ ہوابازی ‘ سفر و سیاحت کے بارے میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ قطر کے وزیر نے چدمبرم کے اعزاز میں ظہرانہ ترتیب دیا تھا جس میں کئی سرکردہ تاجرین اور اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوسف حسین کمال نے کہاکہ اپریل 2012ء میں امیر قطر کے دورہ ہند کے بعد باہمی روابطہ کو ایک نئی جہت ملی ہے۔ چدمبرم نے قطر میں ہندوستانی برادری کی بہبود کیلئے مختلف اقدامات پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ حامد بن خلیفہ التھانی نے قطر میں ہندوستانی برادری کے موثر اور اہم رول کی ستائش کی۔ بعدازاں چدمبرم نے قطر کے سرکردہ تاجرین سے تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستانی سفارت خانے اور دوحہ بینک کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں انہوں نے سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ چدمبرم نے دوحہ میں واقع مشہور اسلامک آرٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں