نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-13

نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش گرفتار

بنگلہ دیش میں ایک اسلامی پارٹی کے اعلیٰ قائد کو 1971ء کی جنگ آزادی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کی تحت گرفتار کرلیا گیا۔ 84سالہ ابوالکلام محمد یوسف کو جو جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئر نائب امیر ہیں‘ ڈھاکہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا۔ جنگی جرائم میں لوٹ مار‘ آتشزنی اور نسل کشی کے 6واقعات میں 700افراد کو ہلاک کرنا شامل ہے۔ یوسف‘ امیر جماعت مولانا مطیع الرحمن نظامی کی گرفتاری کے بعد سے جماعت کے کارگذار امیر تھے۔ بین الاقوامی جرائم ٹریبونل اول نے یوسف کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا‘ جنہوں نے مبینہ طورپر رضا کاروں کی تنظیم قائم کی تھی جو اس وقت پاکستانی فوج کا ذیلی گروپ تھی۔ ٹریبونل نے پولیس کو یہ بھی حکم دیا تھا کہ وہ یوسف کو 26مئی کو اس کے سامنے حاضر کرے۔ آج سماعت کے دوران ٹریبونل نے جماعت کے رہنما کے خلاف 15الزامات کا نوٹ لیا۔ یوسف‘ اس وقت کے مشرقی پاکستان میں پاکستانی نظم و نسق میں علاقائی کابینہ کے رکن تھے۔

Bangladesh arrests Jamaat-e-Islami leader

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں