وقت پر پنچایت الکشن نہ ہو تو فنڈ بھی نہیں ملے گا - ممتا حکومت کو دھمکی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-08

وقت پر پنچایت الکشن نہ ہو تو فنڈ بھی نہیں ملے گا - ممتا حکومت کو دھمکی

مرکزی وزیر جے رام رمیش نے سلی گوڑی کے ماٹی گاڑا میں کہاکہ ریاستی حکومت پنچایت الیکشن سے ڈرتی ہے اس لئے الیکشن کو ٹال رہی ہے مگر یاد ہے کہ پنچایت الیکشن نہیں ہوا تو ریاست کو نقصان ہوگا کیونکہ 100 روزگار اسکیم کے تحت مرکزکی طرف سے جو 5سے 6ہزار کروڑ روپئے ریاستی حکومت کو دئیے جاتے ہیں وہ نہیں ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ترنمول کانگریس کی سرکار پنچایت اور میونسپل الیکشن اس لئے اہنیں کرانا چاہتی ہے کہ الیکشن کے نتائج سے یہ ثابت ہوجائے گا کہ وہ کتنی نیچے آچکی ہے۔ مرکزی وزیر نے مزید کہاکہ مغربی بنگال کو گذشتہ 14 مہینوں میں پردھان منتری سڑک یوجنا کے تحت دیہی علاقوں میں 10 ہزار کیلو میٹر سڑک بنانے کیلئے رقم دی گئی۔ پچھلے 12 برسوں میں نہیں ملنے والی یہ رقم مغربی بنگال کو 1مہینے میں دی گئی۔ یہ پیسے دے کر مرکز نے احسان نہیں ہے بلکہ یہ اس کا حق تھا جو ہم نے دیا ہے۔ مسٹر رمیش نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی طرف پچھلے دنوں وزیراعظم اور سونیا گاندھی کو بہت کہا گیا لیکن یہ سب لوگ خاموش رہے اور مغربی بنگال کو سال 2012-13 میں میرے دفتر سے 4ہزار کروڑ روپئے دئیے گئے ہیں۔ آپ ریاستی حکومت سے حساب پوچھیں کہ وہ روپے کہاں خرچ ہوئے ہیں۔

threat to mamata govt on panchayat elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں