آسنسول - کشیدہ حالات اور سخت سیکوریٹی میں رام نومی جلوس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-21

آسنسول - کشیدہ حالات اور سخت سیکوریٹی میں رام نومی جلوس

رام نومی کا جلوس آج آسنسول سب ڈویژن کے کلٹی، بارہ بنی، آسنسول، ہیرا پور، جموڑیہ اور رانی گنج کے مختلف علاقوں میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ نکالا گیا۔ آسنسول روڈ برنپور میں کشیدگی کے پیش نظر پورے سب ڈویژن کے سلسلہ سے پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور رام نومی کا جلوس کو عین روٹ کے مطابق گزارنے کی کوشش کی گئی۔ خصوصی طورپر ہاٹن روڈ، بسٹن بازار، برنپور، جموڑیہ اور رانی گنج میں پولیس نے زبردست بندوبست کیا۔ آسنسول میں پہلے رام نومی کے سلسلہ میں اس قدر کشیدہ صورتحال پیدا نہیں ہوتی تھی لیکن ریاستی اقتدار میں تبدیلی کے بعد آسنسول فرقہ پرستوں کے نشانہ پر ہے اور اکثریتی مسلم آبادی والے علاقوں میں فضا مکدر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ آسنسول میں ریاستی اقتدار میں تبدیلی سے پہلے ایک ڈبلیو بی پی ایس افسر ایڈیشنل ایس پی ہی کلٹی برا کر سے لے کر پانڈیشور تک پورے علاقے کے کنٹرول رکھتے تھے لیکن ریاستی اقتدار میں تبدیلی کے بعد آسنسول درگا پور پولیس کمشنری بنا کر کم و بیش 14عدد آئی پی ایس افسران کی تقرری کی گئی ہے ، اس کے باوجودامن و قانون کا معاملہ ہو، چوری ڈکینی، قتل، اغوا وغیرہ کے واقعات ہوں یا پھر فرقہ وارانہ کشیدگی کا معاملہ سبھی حساس نوعیت کے ہو جاتے ہیں جبکہ سرحد وہی ہے ، رقبہ وہی ہے اور افسران زیادہ ہوئے ہیں تو عام طورپر یہی سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا افسران کا نیا ہونا ہی کمزوری ہے ۔ آخر آئی پی ایس افسران کی انتظامی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان کیوں لگ رہا ہے ؟ یا پھر کون سی طاقت ہے جو آسنسول درگا پور پولیس کمشنریٹ کے اعلیٰ افسران کی صلاحیتوں اور کارکر دگیوں پر سوالہ نشان لگا رہی ہے ۔ آہستہ آہستہ آسنسول میں فرقہ وارانہ ماحول کشیدگی کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ خاص طورپر سے رام نومی وغیرہ کے موقع سے زیادہ حساس ہو جاتا ہے ۔ بہرحال پولیس کی مستعدی سے یہ معاملہ فی الوقت تو قابو میں دکھائی دے رہا ہے لیکن ضرورت عمیق توجہ کی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں