20/اپریل ممبئی ایس۔این۔بی
|
رضوان بیگ |
پونہ سلسلہ وار بم دھماکہ میں انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کے اہم گواہ رضوان مرزا بیگ کی پراسرار خودکشی سے متعلق مہاراشٹرا اقلیتی کمیشن نے جو جواب طلب کیا تھا اس معاملہ میں اورنگ آباد پولیس نے اپنی رپورٹ پیش کر کے کہ کہا ہے کہ رضوان مرزا بیگ کی خودکشی کی اب تک وجہ معلوم نہیں ہو سکتی ہے جبکہ اس معاملہ میں تحقیقات جاری ہے ۔ پولیس نے CR No. 22/2013 اور دفعہ 174 کے تحت معاملہ درج کیا ہے رضوان مرزا بیگ نے اے ٹی ایس کی اذیت سے تنگ آ کر خودکشی کر لی تھی اس قسم کا سنگین الزام اس کے گھر والوں نے اے ٹی ایس پر عائد کیا تھا جس کے بعد ہی اقلیتی کمیشن نے اس پورے معاملے کی انکوائری کے احکامات جاری کر کے رپورٹ طلب کی تھی جس میں پولیس نے یہ واضح کیا ہے کہ اب تک رضوان مرزا بیگ کے خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔ اقلیتی کمیشن کے چے ئرمین مناف حکیم نے کہاکہ ہم نے اورنگ آباد پولیس کمشنر کو مکتوب ارسال کر کے یہ دریافت کیا تھا کہ پونہ سلسلہ وار بم دھماکہ کے اہم گواہ رضوان مرزا بیگ نے خودکشی کی ہے یا اسے اس کیلئے مجبور کیا گیا ہے اس کی خودکشی کی وجہ کیا ہے لیکن پولیس نے اپنے جواب میں صرف اتنا ہی کہا ہے کہ اس معاملہ کی انکوائری جاری ہے اور اب تک خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں