پسماندہ مسلم علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے سعودی یونیورسٹی کی مدد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-13

پسماندہ مسلم علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے سعودی یونیورسٹی کی مدد

سعودی عرب کی ایک نامور یونیورسٹی بہار کے کشن گنج اور ملک کے دوسرے پسماندہ مسلم علاقوں میں اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کو فروغ دے گی، تاکہ ان علاقوں کے طلباء مقابلے کے موجودہ دور میں اپنا مقام بناسکیں۔ سعودی عرب کی قسیم یونیورسٹی نے اپنے اس مشن کیلئے فی الحال بہار کے کشن گنج کو منتخب کیا ہے۔ جہاں تقریباً70فیصد مسلم آبادی ہے۔ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمن بن صالح الوصل کی قیادت میں 4رکنی نمائندہ وفد نے اسی ہفتے کشن گنج کا دورہ کیا اور وہاں بنیادی تعلیم کے ساتھ ہی اعلیٰ تعلیم اور ریسرچ کو فروغ دینے پر زور دیا۔ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی تنظیم توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ کی پہل پر قسیم یونیورسٹی نے پسماندہ مسلم علاقوں میں تعلیم کے فروغ میں مدد دینے کیلئے ہاتھ بڑھایا ہے۔ اس تنظیم کے صدر مطیع الرحمن مدنی نے بتایاکہ اس نمائندہ وفد نے فی الحال کشن گنج کا دورہ کیا ہے اور مستقبل میں مزید دیگر مقامات کایہ لوگ دورہ کریں گے۔ فی الحال قسیم یونیورسٹی کی مدد سے ہم کشن گنج میں اعلیٰ تعلیم کی فروغ پر زور دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ با صلاحیت اور ہونہار طلباء کو قسیم یونیورسٹی کی جانب سے وظائف بھی دئیے جائیں گے۔ آنے والے وقت میں ایسے طلباء کا انتخاب ہوگا جنہیں اس یونیورسٹی کی جانب سے وظائف کی سہولت حاصل ہوگی۔

qassim university to support higher education program in kishanganj bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں