jamaat ud dawah cancel 'un-Islamic' Basant utsav
پاکستانی حکام نے جماعۃ الدعوہ کی جانب سے جاری کردہ ایک انتباہ کے پیش نظر مرکزی صوبہ پنجاب میں بسنت فیسٹول اور پتنگ اڑانے کے احیاء کے منصوبے کو ترک کردیا ہے جس نے اس تقریب کو غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ نگران چیف منسٹر نجم سیٹھی کی زیر قیادت پنجاب کی عبوری حکومت نے فیسٹول کو بدنام کرنے والوں کے آگے ہتھیار ڈال دئیے اور بسنت کے احیاء کی تجویز کو ترک کردیا۔ پیشہ سے ایک صحافی سیٹھی نے حال ہی میں بسنت تہوار کے احیاء کی ان کی خواہش کے تعلق سے اظہار خیال کیا تھا جس کو انہوں نے لاہوری کلچر کا ایک حصہ قرار دیا تھا۔ پیر کو لاہور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران عہدیداروں کو پولیس نے بسنت کے احیاء سے ہونے والے امکانی منفی اثر کے تعلق سے انتباہ دیا تھا جو موسم بہار کے آغاز پر منعقد کی جاتی ہے۔ پولیس عہدیداروں نے حکومت کو جماعۃ الدعوہ کی جانب سے جاری کردہ ایک وراننگ کے پیش نظر امکانی احتجاجات کا انتباہ دیا تھا۔ اجلاس کے بعد سینئر عہدیداروں نے سیٹھی سے سفارش کی کہ فیسٹول منانے کے کسی بھی منصوبہ کو ترک کردیں۔ چیف منسٹر کے طورپر عہدہ سنبھالنے کے بعد سیٹھی نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آف لاہور کے بشمول سرکاری محکموں کو ہدایت دی تھی کہ بسنت تہوار کیلئے منصوبہ مرتب کریں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں