ملائشیا میں 5-مئی کو عام انتخابات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-11

ملائشیا میں 5-مئی کو عام انتخابات

ملائشیا میں عام انتخابات 5مئی کو منعقد ہوں گے۔ ایک انتخابی عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ حکمراں اتحاد کیلئے یہ مقابلہ انتہائی سخت ہوگا جس نے 56 برسوں سے اقتدار پر قبضہ جما رکھا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 5مئی کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ نامزدگی عمل کیلئے 20اپریل کی تاریخ مقرر ہوئی ہے۔ کمیشن نے یہ بھی بتایاکہ 222 پارلیمانی اور 505 ریاستی نشستوں کا فیصلہ ایک ہی دن ہوگا۔ وزیر اعظم نجیب تن رزاق نے 3اپریل کو پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے 13 ویں عام انتخابات کی راہ ہموار کردی۔ عام انتخابات کے نتائج ہی فیصلہ کریں گے کہ رزاق کا بریسان نیشنل اتحاد 56سال تک برسر اقتدار رہنے کے باوجود ایک بار پھر روایت برقرار رکھے گا۔ 2008ء کے عام انتخابات میں حکمراں اتحاد 2تہائی پارلیمانی نشست حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا تھا۔ 2008ء کے عام انتخابات کے بعد سے نجیب کھوئے ہوئے اقتدار پر دوبارہ قبضہ کی جدوجہد کررہے ہیں حتی کہ انہوں نے غریبوں کیلئے مستقل نقد الاؤنس کا اعلان بھی کردیا ہے۔

Malaysia will hold elections on May 5

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں