پاکستان - پالسٹک مزائل حتف-IV کا کامیاب تجربہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-11

پاکستان - پالسٹک مزائل حتف-IV کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے آج نیوکلیر صلاحیت کے حامل درمیانی فاصلے تک ضرب لگانے والے حتف IV، شاہینI بالیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے چہارشنبہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ یہ میزائل 900 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جوہری اور روایتی ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل کا تجربہ کس مقام پر کیا گیا۔ پاکستانی فوج کے اعلیٰ عہدیدار اور ملک کے میزائل نظام سے وابستہ سائنسدان اس مقام پر موجود تھے جہاں سے میزائل کا تجربہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے موجودہ بالسٹک میزائل کا یہ تجربہ میزائل ٹکنالوجی کے موجودہ معیار اور تکنیکی پہلوؤں میں بہتری کا جائزہ لینے کیلئے کیا گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے یہ تجربے ایک ایسے وقت کیا گیا جب رواں ہفتے ہی ہندوستان نے 2000 کیلو میٹر تک ضرب لگاین والے اگنی میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ ماضی میں میزائل تجربات پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تناؤ کا باعث بنتے رہے ہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان ایسے تجربات سے متعلق پیشگی اطلاع کا نظام وضع کئے جانے کے بعد سے یہ معمول کی کارروائی کی حیثیت اختیار کرگئے ہیں۔ پاکستانی عہدیدار یہ کہتے آئے ہیں کہ ان کا میزائل نظام ملکی دفاع کیلئے ہے۔

Pakistan Successfully Test Fires Nuclear Capable Ballistic Hatf-IV Missile

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں