امریکہ کے دوبارہ استحکام مین ہندوستان کا اہم رول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-10

امریکہ کے دوبارہ استحکام مین ہندوستان کا اہم رول

اس بات کو محسوس کرتے ہوئے کہ ہندوستان اپنی فوجی ٹکنالوجی کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، پنٹگان کے ایک سرکردہ عہدیدار نے کہاکہ ہندوستان، امریکہ کا ایک قریبی ساتھی ہے اور نئی دہلی نہ صرف اس سے ہتھیار خریدنے کا خواہاں ہے بلکہ قریبی ٹکنالوجی تعاون اور باہمی پیداوار کو بھی چاہتا ہے۔ عہدیدار نے کہاکہ ہندوستان اور امریکہ اقدار اور جدوجہد میں کافی مماثلت رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام آپس میں بہ آسانی اور عمدگی کے ساتھ ہم آہنگ ہوجاتے ہیں۔ نائب وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کل یہاں ایک پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ اک گوشہ ایسا ہے جہاں ہم نے کافی تیزی سے ترقی کی ہے جو ہندوستانی فوج کی صلاحیتوں میں اضافہ سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان ایشیاء میں امریکہ کو دوبارہ مستحکم بنانے میں کلیدی حصہ ادا کرتا ہے۔ نیز ہندوستان ایک ابھرتی ہوئی طاقت ہے جس کے ذریعہ ہم علاقہ میں پیش آنے والے مختلف مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک دفاعی تال میل پر بھی کافی توجہ دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین ٹکنالوجی میں حصہ دار بھی بڑھ رہی ہے۔ کارٹر نے مزید کہاکہ ایشیاء میں امریکہ کو دوبارہ مستحکم کرنے کیلئے ایشیاء بحرالکاہل کے علاقہ میں امریکی فوج کا رول محدود ہے۔ اس سلسلہ میں امریکہ نے ایشیائی ممالک جاپان، جنوبی کوریا، چین اور ہندوستان سے مدد لی ہے جس کا مقصد علاقہ میں امن اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

India Destined to be a Close Partner of US: Pentagon

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں