فاسٹ ٹریک عدالتیں جلد از جلد قائم کی جائیں گی - کانگریس ترجمان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-07

فاسٹ ٹریک عدالتیں جلد از جلد قائم کی جائیں گی - کانگریس ترجمان

مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کانگریس نے ایک بار پھر اس بات کی یقین دہائی کرائی ہے کہ تیز رفتار عدالتیں جلد ازجلد قائم کی جائیں گی تاکہ دہشت گردی کے الزام میں گرفتار بے گناہ مسلمانوں کو انصاف مل سکے اور وہ قید و بند کی زندگی سے آزاد ہوسکیں۔ کانگریس کے ترجمان راشد علوی نے اپنی رہائش گاہ پر اردو میڈیا سے خصوصی گفتگو کی۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یقیناً دہشت گردی کے معاملے میں کچھ کوتاہیاں رہی ہیں لیکن ہم اس بات کا یقین دلانا چاہتے ہیں کہ حکومت ہند جلد ازجلد فاسٹ ٹریک کورٹ قائم کرے گی۔ ہماری بات وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے سے ہوئی ہے۔ مسٹر علوی نے کہاکہ کانگریس مسلسل حکومت پر دباؤ بنارہی ہے کہ وہ جلد ازجلد تیز رفتار عدالتوںکے سلسلہ میں اپنا خاکہ پیش کرے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پی ٹی پی سی کے ایک نمائندہ وفد نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی تھی جس میں حکومت کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ تیز رفتار عدالتوں کا معاملہ زیر غور ہے لیکن اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا، حکومت کے اس جواب سے مسلمانوں میں خاصی مایوسی رہی لیکن کانگریس کی جانب سے ایک بار پھر یہ پیغام عام ہوا ہے کہ حکومت تیز رفتار عدالتوں کے قیام پر پابند ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں