کنڈہ ڈی۔ایس۔پی قتل کیس - راجہ بھیا کے خلاف رپورٹ درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-07

کنڈہ ڈی۔ایس۔پی قتل کیس - راجہ بھیا کے خلاف رپورٹ درج

بابا گنج کے سابق سینئر پرمکھ نے آگ میں گھی ڈالنے کا کام کیا ہے۔ اسی بنیاد پر کنڈہ تہرے قتل معاملہ کی جانچ کررہی سی بی آئی ٹیم نے راجا بھیا کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے۔ ٹیم کا ماننا ہے کہ واقعہ کے تار جوڑنے کیلئے ہی ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جس میں کچھ نئے راز کھلنے کا امکان ہے۔ دیواکر ترپاٹھی عرف ڈبلو نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ 2010ء میں پرمکھ الیکشن کے دوران کنڈہ میں ہوئے ہنگامہ کا وہ اصل گواہ ہے۔ واقعہ کے بعدسے ہی وہ حکومت اور انتظامیہ سے اپنی حفاطت کیلئے فریاد کرچکا ہے۔ اس نے مذکورہ کارروائی ریاست کے سابق وزیر رگھوراج پرتاپ سنگھ راجا بھیا اور ممبر کونسل اکشے پرتاپ سنگھ کو پال بھیا کے اشارے پر ہونا بتاکر معاملہ کو الگ رنگ دے دیا ہے۔ واقعہ کا علم ہونے پر حرکت میں آئی انتظامیہ الہ آباد کے ڈی آئی جی این رویندرن کو موقع پر بھیج کر حقیقت کا پتہ لگانے کی کوشش کی اور رات میں ہی دو گارڈوں کی ڈیوٹی بھی ان کے گھر پر لگادی گئی۔ ڈبلو کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ کے دن ہی غائب ہونے والی اس کی بندوق بھی آج تک نہیں ملی ہے۔ دوسری جانب اس سلسلہ میں انچاج ایس پی نے بتایاکہ تحریر کی بنیاد پر مختلف دفعات میں مقدمہ قائم کرکے معاملہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں