روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد غلط - دلائی لاما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-25

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد غلط - دلائی لاما

میانمار کے مسلم قصبات اور مواضعات سے مسلمانوں کے نسلی صفایہ میں حکومت کے ملوث ہونے کے ضمن میں رپورٹس کے بعد دنیا بھر میں مشہور بدھسٹ رہنما دلائی لاما نے تشدد کی مذمت کی ہے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے اور اندازاً ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ چیانل 4 نیوزکو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ تشددغلط ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ برما(میانمار) اور سری لنکا میں حملوں پر روک لگانے کیلئے کچھ کرسکتے ہیں تو انہوں نے کہاکہ ایک استاد اور ایک طالب علم کی حیثیت سے کوئی تمام انسانوں کے خیالات پر کنٹرول نہیں کرسکتے۔ ارجنٹائن میں مقیم میرے ایک سائنسداں دوست نے کئی سال قبل ایک میٹنگ میں ایک خاتون طبعیات داں سے کہا تھا کہ اسے اپنے سائنسی میدان سے بیجا جذباتی لگاؤ نہیں رکھنا چاہئے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میں ایک بدھسٹ ہوں مگر مجھے اپنے عقیدہ کے ساتھ بیجا جذباتی لگاؤ نہیں رکھنا چاہئے کیونکہ اس سے میرا رویہ جانبدارانہ ہوجائے گا اور جانبدارانہ ذہنی سوچ کے ساتھ آپ سچائی کا مشاہدہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات مذہب کے نام پر جھگڑے رونما ہوتے ہیں مگر اصل میں یہ سیاسی یا معاشی اختلافات کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ بنیاد پرست دیگر کے اقدار کے بارے میں انہیں بلکہ ہمیشہ اپنے بارے میں سوچتے ہیں، جو غلط ہے۔ قوم پرست بدھسٹ راہت یوویراتو جسے بدھسٹ بن لادن کا لقب دیا گیا ہے اور جس پر میانمار میں بدھسٹوں نیز روہنگیا مسلمانوں کے درمیان سماجی کشیدگی پیدا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے دلائی لاما نے کہاکہ انہوں نے ویراتو کے معاملہ کا جائزہ نہیں لیا مگر وہ اس کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں وہ جو کچھ کررہا ہے وہ غلط ہے۔ ہندوستان کے دھرم شالہ میں اے بی سی نیوز کے ساتھ ایک سابق انٹرویو کے دوران دلائی لاما نے بدھسٹوں کی زیر قیادت تشدد کی برسر عام مذمت کی تھی۔ دلائی لاما نے کہاکہ یہ نہایت افسوسناک ہے۔ تمام بڑے مذاہب ہمیں محبت، اخوت اور درگزر کرنے کی تعلیم دیتے ہیں۔ چنانچہ مذہب پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے والا شخص اس طرح کے تشدد میں ملوث نہیں ہوسکتا۔

Buddhist violence against Muslims in Myanmar 'wrong': Dalai Lama

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں