ملائشیا میں انتخابی مہم کے دوران پرتشدد واقعات میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-25

ملائشیا میں انتخابی مہم کے دوران پرتشدد واقعات میں اضافہ

ملائیشیا میں 5مئی کو عام انتخابات مقرر ہیں اور اس سے قبل چار جانب سے انتخابی مہم کے دوران تشدد کے واقعات کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 2 ہفتوں تک جاری رہنے والی انتخابی مہم ہفتہ کے روز شروع ہوئی اور پہلے 3دنوںکے اندر ہی تشدد کے واقعات سے وابستہ 15 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ قومی پولیس ترجمان رملی یوسف نے روزنامہ دی اسٹار کو بتایاکہ مجموعی طورپر گذشتہ 3 دنوں میں تشدد کے 387 واقعات پیش آئے۔ بعض واقعات ایسے بھی ہوئے کہ حریف جماعتوں کے حامیوں نے ایک دوسرے پرچاقو سے وار کیا۔ پرچموں اور بیانرس کی تنصیب کے وقت ایسے بیشتر واقعات پیش آئے۔ 13 اپریل کو پارلیمنٹ کی تحلیل اور انتخابی مہم کے باقاعدہ آغاز کے دوران تشدد کے مزید 120 واقعات پیش آئے۔ حکومت نواز اخبار نے تاہم یہ وضاحت نہیں کی کہ ان واقعات میں کس کا رول ہے تاہم اپوزیشن نے شکایت کی کہ بیشتر حملوں میں ان کے حامی زخمی ہوئے ۔ برطانیہ سے 1957ء میں آزادی کے بعد ملائیشیائی عوام کو حکومت میں تبدیلی کا بے چینی سے انتظار ہے اور شاید اس بار ان کی خواہش کی تکمیل ہوجائے۔

Attacks mar Malaysia's election campaign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں