ہمارا کسی دہشت گرد گروپ سے تعلق نہیں - گرفتار چیچن نوجوان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-25

ہمارا کسی دہشت گرد گروپ سے تعلق نہیں - گرفتار چیچن نوجوان

بوسٹن بم دھماکوں میں مبینہ طورپر گرفتار چیچن نوجوان جوہر سارنیف نے کہا ہے کہ اس کے بھائی نے ان حملوں کی سازش اسلام کو بچانے کیلئے کی تھی اور دعویٰ کیا کہ دونوں بھائیوں کا کسی دہشت گرد گروپ سے تعلق نہیں۔ مساچوسٹس میں بوسٹن دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات کا اثر اب بھی قائم ہے۔ بوسٹن دھماکوں کے مبینہ ملزمان ہی کی فائرنگ سے ایم آئی ٹی میں ہلاک پولیس آفیسر کی آخری رسومات میں لوگوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسی افسر کی موت کے بعد پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ علاقے کے افراد کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں واضح ہے کہ دونوں بھائی گاڑی کی اوٹ میں جاکر پولیس پر نشانہ سادھ رہے ہیں اور اس دوران دھماکہ کرتے ہیں جس سے گلی دھوئیں سے بھر جاتی ہے۔ تیمو لنگ کے آگے بڑھتے ہی وہ پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جس پر چھوٹا بھائی جوہر فرار ہوگیا اور خود کو کشتی میں چھپا لیا تھا۔ تاہم علاقے کے محاصرے کے دوران پولیس اسے زخمی حالت میں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ اسپتال میں جوہر کی حالت اب مستحکم ہے۔ اس نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ پولیس فائرنگ سے ہلاک تیمور لنگ عراق اور افغانستان کی جنگوں کو اسلام پر حملہ تصور کرتا تھا اور اس کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔ مہلوک شخص کی بیوہ کیتھرین رسل کے وکیل کا کہنا ہے کہ خاتون تحقیقات میں ہر ممکن مدد کررہی ہے۔

Boston Suspect Dzhokhar Johar Tsarnaev Tells Authorities 'We Acted Alone, not connected with any Muslim terrorist groups'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں