Zardari in PoK; rakes up Afzal Guru's execution
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے آج پاک مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی پارلیمنٹ پر حملہ کے ملزم افضل گروکو پھانسی دینے سے کشمیری عوام میں برہمی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دھمکی دی کہ پاکستان بین الاقوامی فورس میں کشمیری کاز کو مسلسل آشکار کرتا رہے گا۔ آصف زرداری نے کہاکہ عدلیہ کے ناقص عمل کے ذریعہ افضل گرو کو پھانسی دی گئی اس سے عوام میںمزید برہمی پیدا ہوئی اور کشمیر کے عوام کی ناراضگی میں اضافہ ہوگیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں حالیہ احتجاج کے باعث بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں، صحافیوں اور دانشوروں کو مجبوراً اس مسئلہ کا نوٹس لینا پڑا۔ ہندوستان کے اندر صورتحال تشویشناک ہے۔ حکومت ہند کے خلاف احتجاج ہورہا ہے۔ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر اور اس کازکو اقوام متحدہ اور او آئی سی کے بشمول عالمی فورم میں مسلسل اٹھائے گی۔ ہمارا ایقان ہے کہ کشمیر مسئلہ کی یکسوئی کیلئے از خود کشمیروں پر توجہ دینا ضروری ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں