بلوچستان میں مابعد زلزلہ جھٹکے - مہلوکین کی تعداد 40 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-18

بلوچستان میں مابعد زلزلہ جھٹکے - مہلوکین کی تعداد 40

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دور افتادہ مقام پر آج ایک اور مرتبہ زلزلہ سے دہل گیا۔ اس زلزلہ کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جس میں درجنوں ہلاک اور سینکڑوں مکانات زمین دوز ہوگئے۔ پاکستانی دستے متاثرین کو امداد تقسیم کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ کل آئے زلزلہ میں مہلوکین کی تعداد 40سے زیادہ ہوگئی۔ حکام کے مطابق پاکستان میں زیادہ تر ہلاکتیں بلوچستان کے دور افتادہ علاقہ ماشکیل میں ہوئیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے سربراہ بریگیڈئیر سجاد نے بتایاکہ اس سلسلہ سے 150افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ تقریباً 150مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تحصیل ماشکیل کا علاقہ اس زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور بیشتر ہلاکتیں بھی اسی تحصیل میں ہوئی ہیں۔ پاکستانی فوج کے مطابق متاثرہ علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور امدادی ٹیموں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایف سی کے عہدیداروں نے متاثرہ علاقہ میں امدادی سرگرمیاں شروع کردیں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بھی امداد پہنچائی جارہی ہے۔

At least 40 feared dead in Balochistan after strong quake in Iran, Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں