بوسٹن میں دو طاقطور دھماکے ، 12 ہلاک کئی زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-16

بوسٹن میں دو طاقطور دھماکے ، 12 ہلاک کئی زخمی

امریکہ کے شہر بوسٹن میں آج مشہور مراتھن(دوڑ) کے دوران 2طاقتور بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں تقریباً 12افراد ہلاک اور 60زخمی ہوگئے۔ بوسٹن مراتھن کا مقام دیکھتے ہی دیکھتے وحشت ناک ہوگیا جہاں خوف کے عالم میں لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ عہدیداروں نے بتایاکہ دھماکہ کے اس مقام پر مزید دھماکو آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ فاکس نیوز کے مطابق زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے اور ان میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔ بوسٹن میں اتھلیٹس کی یہ دوڑ کا یہ پروگرام ایک سانحہ میں تبدیل ہوگیا اور عینی شاہدین کے مطابق غیر متوقع بم دھماکوں کی وجہہ سے عوام میں خوف دہشت پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ 2دھماکے زور دار آواز کے ساتھ ہوئے اور 5سکنڈکے فرق سے ہوئے۔ ایمرجنسی گاڑیوں نے فوری اس مقام کا محاصرہ کرلیا۔ ایک عینی شاہد یوویجل نے دھماکوں کے اندرون چند منٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ اس نے مہلوکین کے جسم کے پرخچے اڑتے ہوء دیکھے۔ ان کے پیر دو جاگرے تھے۔ اُس نے کہاکہ 2دھماکے ہوئے اور ایسے وقت ہوئے جب کہ دوڑ میں شامل کھلاڑی اپنی منزل کی طرف آرہے تھے۔ اُس نے دھماکوں کے بعد کے مناظر کو انتہائی دہشت ناک اور ناقابل بیان قرار دیا۔ پولیس نے بتایاکہ انہیں مزید دھماکو آلات کا پتہ چلا ہے اور عوام سے انہوں نے فوری اس مقام سے چلے جانے کی اپیل کی۔ ایک دھماکہ سٹی لائبریری کے باہر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ ایک اور عہدیدار نے بتایاکہ ان 2دھماکوں میں شیلس کا استعمال کیاگیا جو وہاں موجود عوام اور دوڑ میں حصہ لینے والوں پر اسپرے کی شکل میں پھیل گیا اور اس میں تیز دھاری دار اشیاء موجود تھی۔ تاہم دیگر عہدیداروں نے اس کی توثیق نہیں کی۔

Terror strikes Boston Marathon; twin blasts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں