حکومت شام اور اپوزیشن میں بات چیت کا مطالبہ - ایران - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-16

حکومت شام اور اپوزیشن میں بات چیت کا مطالبہ - ایران

ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے حکومت شام اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کا مطالبہ کیا ہے۔ ژنہوا نے ایرانی پریس ٹی وی کے حوالہ سے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ صالحی نے دورہ کنندہ عمانی پارلیمنٹ اسپیکر الشوریٰ خالد بن ہلال بن ناصر الموالی کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کہاکہ تہران، حکومت شام اور اپوزیشن گروپس کے درمیان بات چیت کا ماحول تیار کرنے تیار ہے۔ علی اکبر صالحی نے ایرانی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ فوجی کاروائی شام میں جاری بحران کا حل نہیں۔ شام میں شورشوں کے خاتمہ کیلئے تشدد کا خاتمہ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت، عوامی رائے دہی اور غیر ممالک کی مداخلت کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں