U.S. Aid to India drops by 16 percent
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امریکی امداد برائے ہندوستان میں 16فیصد کٹوتی کی تجویزکی ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان روایتی "عطیہ دہندہ۔ وصول کنندہ" رشتے سے"اسٹرٹیجک پارٹنرشپ" تک تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ ایک سینئر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ ہندوستان کے معاملے میں مالی سال 2014ء کیلئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی درخواست 91ملین ڈالر ہے۔ یہ مالیاتی سطحوں 2012ء (گذشتہ حقیقی صرف) سے 16فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اس رجحان کی مطابقت میں ہے جو گذشتہ چند برسوں میں ابھر آیا ہے۔ 2010ء میں امریکی امداد برائے ہند 126.7 ملین ڈالر تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں