ممتاز شاعر اور صحافی اختر پیامی کا کراچی میں انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-11

ممتاز شاعر اور صحافی اختر پیامی کا کراچی میں انتقال

موصولہ اطلاع کے مطابق ممتاز شاعر اور صحافی اختر پیامی کا کراچی میں کل انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ اختر پیامی کا تعلق ہندوستان کے صوبہ بہار سے تھا۔ ان کی پیدائش 1931ء میں ہوئی تھی۔ انہوں نے پٹنہ یونیورسٹی سے معاشیات میں گریجویشن کیا۔ کچھ دنوں ان کا قیام کلکتہ میں بھی رہا جہاں وہ ہفت روزہ ’نئی منزل، کی ادارت کے فرائض انجام دیتے رہے۔ اس کے بعد مشرقی پاکستان چلے گئے۔ جہاں انہوں نے مارننگ نیوز سے انگریزی میں اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز کیا۔ وہ کراچی کے مشہور انگریزی اخبار "ڈان" کے نیوز ایڈیٹر بھی رہے۔ اختر پیامی ترقی پسند تحریک سے وابستہ تھے۔ شاعری اور صحافت میں ان کے ترقی پسندانہ خیالات کا عیکس دیکھا جاسکتا ہے۔ اردو شعر و ادب میں بھی انہوں نے نئے تجربے کئے۔ ان کے 2شعری مجموعے "تاریخ اور کلس"بہت مشہور ہیں۔ اختر پیامی کے پردادا اردو کے مشہور شاعر بہار حسین آبادی تھے۔ ان کے والد کا شمار بھ۔ی بہار کے اہم شاعروں میں ہوتا ہے۔ اخترپیامی کے بھائیوں میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ فکشن نگار پروفیسر جابر حسین سابق چیئرمین قانون سازکونسل بہار اور ممتا ناقد پروفیسر ش احتر ادبی اور علمی دنیا میں الگ شناخت رکھتے ہیں جب کہ ان کی بہن ذیشان فاطمی اردو کی مشہور ادیبہ ہیں۔ ممتاز فکشن نگار انور عظیم ان کے پھوپھی زاد اور معروف شاعر حسن نواب حسن ان کے ماموں زاد بھائی ہیں۔

Renowned poet & Senior journalist Syed Sayeed Akhtar Payami passes away in karachi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں