وزیراعظم کے دورہ جرمنی کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-11

وزیراعظم کے دورہ جرمنی کا آغاز

وزیراعظم منموہن سنگھ ہندوستان، جرمنی کے درمیان 2برسوں میں ایک بار ہونے والی چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کیلئے 3روزہ سرکاری دورہ پر آج یہاں پہنچے۔ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد ہے جن میں 5 کابینی وزراء اور قومی سلامتی مشیر شیوشنکر مینن شامل ہیں۔ دورہ کے دوران کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے جن میں تعلیم، سائنس و ٹکنالوجی، انفراسٹرکچر اورشمسی توانائی شامل ہے۔ معاشی مسائل کے علاوہ بات چیت میں عالمی، سیاسی اور سلامتی کی صورتحال خاص طورپر افغانستان کی صورتحال اہم موضوع رہے گی۔ وزیراعظم جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جانب سے دئیے جانے والے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ جرمن اسٹیٹ چانسلری میں کل صبح اُن کا روایتی استقبال کیا جائے گا۔ جس کے بعد وزیراعظم جرمن چانسلر سے ملاقات کریں گے۔ شام میں وزیراعظم منموہن سنگھ ایک ثقافتی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ہندوستان اور جرمنی سفارتی تعقلات کی 60ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ ملک میں مئی 2012 ء سے مارچ 2013 تک یوم ہند منایا گیا۔ وزیراعظم اس پرگرام کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دورہ کے موقع پر 12اپریل کو منموہن سنگھ جرمنی کے صدر جوچم گواک سے ملاقات کریں گے اور اسی دن وطن واپس ہوجائیں گے۔ جرمنی کے دورہ پر روانہ ہونے سے پہلے منموہن سنگھ نے کہاکہ ہندوستان کی کوشش 8فیصد شرح ترقی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوروپ اور جرمنی ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اس کے علاوہ تجارت سرمایہ کاری اور ٹکنالوجی میں جرمنی، ہندوستان کا ایک اہم عالمی شراکت دار ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس دورہ میں وہ یوروپی یونین کے ساتھ سمجھوتہ کیلئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے حمایت کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے اس دورہ میں وہ جرمنی کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کو مزیدمضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔

Manmohan Singh arrives in Berlin on three-day visit, seeks greater investment ties with Germany

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں