مسلم نوجوانوں کی ترقی کی خاطر جامعہ ملیہ اسلامیہ - جامعہ ہمدرد اور اے۔ایم۔یو کا اشتراک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-11

مسلم نوجوانوں کی ترقی کی خاطر جامعہ ملیہ اسلامیہ - جامعہ ہمدرد اور اے۔ایم۔یو کا اشتراک

مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی پسماندگی کے تعلق سے سچر کمیٹی کی رپورٹ کے سامنے آنے کے باوجود اب تک مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ ایسے میں خود مسلمانوں کو اپنے حالات تبدیل کرنے کیلئے آگے آنا ہوگا۔ اسی پیغام کے ساتھ ملک کی 3بہترین مسلم یونیورسٹیوں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ہمدرد نے ہاتھ ملایا ہے تاکہ تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں مسلمانوں کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ مسلم نوجوانوں کو براہ راست روزگار سے جوڑا جاسکے۔ حکومتوں نے اب تک مسلمانوں کیلئے اتنا کچھ نہیں کیا کہ ان کے بھروسہ پر رہا جائے اس لئے ان تینوں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت مسلم نوجوانوں کی سول سروسیز، فوج اور صحافت کے میدان میں نمائندگی بڑھانے کیلئے خصوصی کورسیز شروع کئے جائیں گے۔ نیشنل سیمپل سروے آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کی حصہ داری صرف 4.4فیصد ہے لیکن اب اس فیصد کو بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے ملک کی 3مسلم یونیورسٹیوں نے ملت کو ترقی کی راہ پر لانے کیلئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)، دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جامعہ ہمدرد یونیورسٹی نے ہاتھ ملا لیا ہے۔ تینوں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے درمیان حال ہی میں معاہدہ ہوچکا ہے۔ کس یونیورسٹی میں کس ملازمت کیلئے تیاری کروائی جائے گی یہ بھی طئے ہوچکا ہے تاہم اس معامدہ میں ایسا ذکر نہیں ہے کہ صرف مسلم طلبہ کو ہی ملازمتوں کی تربیت دی جائے گی۔ لیکن تینوں یونیورسٹیاں اقلیتی درجہ رکھتی ہیں اس کی وجہہ سے قوی امید یہی ہے کہ اس پہل کا سب سے زیادہ فائدہ مسلم نوجوان ہی اٹھائیں گے۔ اے ایم یو نے ذمہ لیا ہے مسلح افواج، سینٹرل پولیس فورس اور تمام سکیورٹی ایجنیسوں میںملازمت کی تیاری کروانے کا۔ جبکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے پاس صحافت( ماس کمیونکیشن) کی تعلیم کا بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے او ریہاں کا شعبہ صحافت پورے ملک میں بہترین مانا جاتا ہے اسی لئے اس یونیورسٹی نے یہاں ماس کمیونیکیشن اور کمیونکیشن اسکل کو بہتر بنانے کے گر سکھانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ جامعہ ہمدرد یونیورسٹی مسلم طلبہ کو سول سروسیز کی تیاری کروائے گی۔ اس سے مسلم نوجوانوں کیلئے آئی اے ایس ، آئی ایف ایس اور آئی پی ایس میں جانے کا راستہ آسان ہوسکے گا۔

Mutual agreement between jamia millia islamia, jamia hamdard and a.m.u

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں