افغانستان اور پاکستان میں استحکام باہم مربوط - جنرل ڈنفورڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-19

افغانستان اور پاکستان میں استحکام باہم مربوط - جنرل ڈنفورڈ

امریکہ کے اعلیٰ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے پاکستان میں انتہا پسند عناصر میں اضافہ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں سکیوریٹی اور استحکام پڑوسی ملک سے پیچیدہ طورپر مربوط ہے۔ افغانستان میں ناٹواور امریکی فورسز کے کمانڈر جوزف ڈنفورڈ نے کہاکہ پاکستان نیوکلیر اسلحہ کا حامل ملک ہے اور انتہا پسندوں کے گٹھ جوڑ سے خطہ میں ہمارے قومی مفادات کو نیوکلیر اسلحہ کا خطرہ ہے۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران پیش آئے واقعات اور حالات کے جائزہ سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستانی اور افغان طالبان کے درمیان گٹھ جوڑ سے پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے اور اس حوالہ سے منفی اثرات اندرون و بیرون ملک مرتب ہوئے ہیں۔ جوزف ڈنفورڈ نے وضاحت کی کہ اس سے ہرگز میرا یہ مطلب نہیں کہ صرف پاکستان کے سبب امریکہ کا افغانستان میں موجود رہنا ضروری ہے۔ موجودہ حالات سے ظاہرہوتا ہے کہ افغانستان میں انتہا پسندوں کو پناہیں حاصل ہونے سے پاکستان متاثر ہورہا ہے اور مستقبل میں بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔ 2014ء کے بعد افغانستان میں امریکی افواج کی غیر موجودگی امریکہ کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کے حق میں نہیں ہوگی۔ ہمارے دونوں مقاصد ایسی صورت میں خطرات سے دوچار ہوں گے۔ پاکستان کی سکیورٹی اور استحکام کو ہمیشہ سے انتہا پسندوں سے خطرہ لاحق رہا ہے اور پاکستانی قیادت اور انتہا پسندوں کا خطرہ دونوںہی ہمارے لئے باعث تشویش ہیں۔ ہمارے قومی مفادات دنیا کے اس خطہ کے مفادات سے مربوط ہیں۔ بلاشبہ اس خطہ کی خطرناک صورتحال امریکہ کی سیکوریٹی کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

'Stability in Afghan inextricably linked to Pak' - general Joseph Dunford

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں