مشرف ڈرامائی طور پر عدالت سے فرار - گرفتاری کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-19

مشرف ڈرامائی طور پر عدالت سے فرار - گرفتاری کا حکم

سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف آج ایک جج کی جانب سے ان کی ضانت کی منسوخی اور پولیس کو انہیں فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے فرار ہوگئے۔ اس طرح پرعزم عدلیہ اور طاقتور فوج کے درمیان امکانی ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ 69سالہ مشرف 2007 ء کی ایمرجنسی کے دوران 60ججوں کی برطرفی کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کیلئے آج صبح عدالت میں پیش ہوئے تاہم شوکت عزیز صدیقی نے ان کی درخواست مسترد کردی اور پولیس کو حکم دیا کہ انہیں گرفتار کیا جائے۔ پولیس نے سابق صدر تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن ان کی سکیورٹی پر معموی فوجی کمانڈوز نے انہیں کمرہ عدالت سے باہر لئے گئے اور انہیں ان کی کالے رنگ کی SUVگاڑی تک پہنچایا۔ پولیس کی کارروائی سے پہلے ہی مشرف کی موٹروں کا قافلہ احاطہ عدالت سے باہر چلا گیا۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں کے ارکان کی ایک بھاری جمعیت کو مشرف کو سکیورٹی فراہم کرنے کے احاطہ عدالت میں تعینات کیا گیا تھا لیکن انہوں نے بھی کوئی کارروائی نہیں کی۔ سابق ڈکٹیٹر کے باڈی گارڈس نے وکلاء اور راہروؤں کے ایک ہجوم کو پیچھے ڈھکیل دیا۔ اگر مشرف کو گرفتار کیا جاتا تو وہ ایسی کارروائی کا سامنا کرنے والے پہلے سابق آرمی چیف ہوں گے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس سے طاقتور فوج اور عدلیہ کے درمیان ٹکراؤ ہوسکتا ہے۔ فوج نہیں چاہے گی کہ ایک سابق چیف کی برسر عام ایسی اہانت اور توہین ہو۔ تجزیہ نگاروں کے ارکان بشمول آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بھی اس معاملہ میں گھسیٹا جاسکتا ہے کیونکہ وہ اس وقت مشرف کے اندرونی حلقہ میں شامل تھے۔ جب انہوں نے 2007ء میں ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ مشرف کے دفتر نے فیس بک پر جاری ایک پوسٹ میں کہاکہ ہم توقع کرتے ہیں یہ غیر ضروری عدالتی مہم پسندی جو ایسا معلوم ہوتاہے کہ سیاسی انتقام کے محرکات پر مبنی ہے جس کا سلسلہ ان کی پاکستان واپسی کے وقت سے جاری ہے، ختم ہوگی اور سپریم کورٹ کسی تعصب کے بغیرفوری ضروری راحت دے گا ورنہ ریاست کے مختلف ستون کے درمیان غیر ضروری کشیدگی پیدا ہوگی اور ملک غیر مستحکم ہوگا۔

Pakistan's Musharraf flees court after judge orders his arrest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں