خلیجی ممالک میں بیرونی ملازمین کے لیے نیا قانون متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-19

خلیجی ممالک میں بیرونی ملازمین کے لیے نیا قانون متوقع

خلیجی تعاون کونسل( جی سی سی) عنقریب ایک قانون منظور کرتے ہوئے اپنے رکن ملکوں میں بیرونی لیبر سے متعلق امور کو باقاعدہ بنائے گی جبکہ ہندوستان اور دیگر اقوام میں اسی طرح کے ایک قانون کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے جو سعودی عرب نے منظور کیا ہے جس کے ذریعہ 10فیصد نوکریاں مقامی شہریوں کیلئے محفوظ کردی گئی ہیں۔ جی سی سی کے زیر غور نئے قانون میں کام چلاؤ اور بے ہنر، بیرونی ورکرس کو ان کے وطن واپس بھیج دینے کی گنجائش شامل رہے گی۔ جی سی سی 6رکنی گروپ ہے جس میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے عرب نیوز نے کہاکہ نئے قواعد فاضل لیبر کو کم سے کم کردیں گے۔

New law to regulate foreign labour in Gulf countries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں