پاکستانی نوجوان نسل شرعی نظام حکومت کی خواہاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-04

پاکستانی نوجوان نسل شرعی نظام حکومت کی خواہاں

پاکستانی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ملک میں اسلامی قوانین پر مبنی حکومت کی خواہشمند ہے۔ برطانوی کونسل کے ایک سروے کے مطابق یہ نوجوان جمہوریت کی بہ نسبت اسلامی یا فوجی حکومت کو پسند کرتے ہںے۔ پاکستان میں چند ہفتوں کے بعد منعقد شدنی انتخابات میں نوجوان نسل کے کلیدی کردار ادا کرنے کا امکان ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر نوجوانوں کے خیال میں جمہوریت پاکستان کیلئے درست نظام حکومت نہیں ہے۔ اس سروے کے دوران 18سے 29سال کی عمر کے 5000 نوجوانوں سے معلومات حاصل کی گئیں اور ان میں سے 90فیصد سے زائد نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ملک صحیح سمت میں نہیں جارہا ہے اور انہیں جمہوریت پر یقین نہیں ہے۔ یہ نسل 5سالہ دور حکومت سے بالکل خوش نہیں ہے۔ نصف سے زیادہ نوجوانوں نے کہاکہ جمہوریت ان کے اور ملک کیلئے اچھی نہیں رہی ہے۔ 94فیصد نوجوانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان غلط سمت میں جارہا ہے۔ بہترین سیاسی نظام کے بارے میں پوچھے جانے پر سب سے زیادہ افراد نے شرعی نظام کے حق میں ووٹ دیا جبکہ فوجی نظام دوسرے اور جمہوریت تیسرے درجے پر رہی۔ سروے میں شامل 70فیصد نوجوانوں کو پاکستان کی فوج پر زیادہ اعتماد تھا اور جمہوری حکومت کے حق میں بولنے والوں کی تعداد صرف 13فیصد رہی۔

Pakistan's youth favour Sharia law and military rule over democratic governance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں