Malaysia PM dissolves parliament to hold elections
ملائشیائی وزیراعظم نجیب رزاق نے آج قومی پارلیمنٹ تحلیل کردی جس کے ساتھ جنوبی مشرقی ایشیاء کی تیسری سب سے بڑے اقتصادی ملک میں 27؍اپریل کو متوقع عام انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی۔ ملائشیا میں اس ماہ کے انتخابات کو حکمران اتحاد باریسن نیشنل کولیشن کیلئے جو ملائیشیا میں 1957ء سے برسراقتدار ہے۔ گذشتہ 56 برس کے دوران مشکل ترین انتخابات قرار دیا جارہا ہے۔ اس کی وجہہ اتحاد کے بعض رہنماؤں پر بدعنوانی کے الزامات، مہنگائی اور جرائم کی شرح میں اضافہ کے باعث عوام میں پیدا ہونے والیبے چینی کو قرار دیا جارہا ہے۔ سابق وزیراعظم انور ابراہیم جو تین جماعتی اتحاد پاکاتن رکایت کی سربراہی کررہے ہیں، ملک کو درپیش ان مسائل کے حل اور ظلم و جبر کے خاتمے کا نعرہ لے کر اٹھے ہیں۔ ان کی مقبولیت اضافہ پذیر بتائی جارہی ہے۔ ووٹوں میں مبینہ ردوبدل کے حوالے سے اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں ہوں گے۔ ملائشیا کے قانون کے مطابق انتخابات پارلیمان کی تحلیل کے 60 دن کے اندر ہوتے ہیں۔ توقع کی جاتی ہے انتخابات اسی ماہ کی 27 تاریخ کو کرائے جائیں گے۔ سابقہ انتخابات میں نجیب رزاق اتحاد پہلی مرتبہ پارلیمان میں اپنی روایتی تین چوتھائی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں