Pakistan elections - Voters get option to reject all candidates
پاکستانی رائے دہندوں کو پہلی مرتبہ11مئی کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں سے کسی کے حق میں بھی ووٹ دینے کا موقع مل سکتا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن آج یہ فیصلہ کرنے جارہا ہے کہ بیالٹ پیپرس میں "مذکورہ بالا میں سے کوئی نہیں" کا آپشن شامل کیا جائے۔ بیالٹ پیپرس میں "مذکورہ بالا میں سے کوئی نہیں" آپشن کو شامل کرنے کا فیصلہ آج چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی زیر قیادت الیکشن کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ عہدیداروں نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔ چونکہ اس اقدام کیلئے قانونی تائید درکار ہے اس لئے ایک رسمی تجویز الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک آرڈنینس جاری کرنے کے تعلق سے وزیراعظم کو روانہ کی جائے گی۔ ہر حلقہ میں امیدواروں کے ناموں کے ساتھ بیالٹس میں ایک خالی جگہ کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اگر 51فیصد رائے دہندے اس خالی خانہ کا انتخاب کریں تو حلقہ میں دوبارہ الیکشن کروایا جائے گا۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کے دن تمام حساس حلقوں میں سرگرمیوں پر سٹیلائٹ کے ذریعہ نظر رکھی جائے گی۔ اس سلسلہ میں مدد کیلئے وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی کو باقاعدہ ایک تجویز روانہ کی جائے گی۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں