Pak election tribunal rejects Musharraf's appeal
پاکستان کے ایک الیکشن ٹریبیونل نے کراچی کے ایک حلقہ سے داخل کردہ کاغذات نامزدگی کو مسترد کرنے کے خلاف کی گئی مشرف کی اپیل کو مسترد کردیا۔ اس حلقہ کے ایک دوسرے امیدوار نے مشرف کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرتے ہوئے ادعا کیا تھا کہ سابق صدر مشرف نے 2007ء میں ایمرجنسی کا اعلان کرکے عدلیہ کے اعلیٰ ارکان کو برطرف کردیا تھا۔ ہائی کورٹ کے ججس پر مشتمل پیانل نے مشرف کی اپیل کو مسترد کردیا۔ مشرف چار پارلیمانی حلقوں سے مقابلہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ تاہم ان کے کاغذات نامزدگی کراچی، قصور اور اسلام آباد ریٹرننگ حکام نے مسترد کردئے۔ سابق صدرمشرف کو پاکستانی واپسی کے بعد کئی سیاسی اور قانونی چیلنجوں کا سامنا ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں