تاجکستان کو افغانستان کی صورتحال پر تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-16

تاجکستان کو افغانستان کی صورتحال پر تشویش

ہندوستان اور تاجکستان نے دورہ کنندہ نائب صدر حامد انصاری اور تاجک صدر امام علی رحمانوف کے درمیان یہاں ایک میٹنگ میں سیکوریٹی مسائل پر باہمی تعاون اور سرحد پار دہشت گردی سے مقابلہ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوںملکوں نے توانائی اورطبی شعبوں کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔ تاجکستان کے اعلیٰ قائد کے ساتھ میٹنگ کے حامد انصاری نے ایک بیان میں کہا "ہماری بات چیت میں، میں نے حکمت عملی پر مبنی ہماری شراکت کیلئے ہندوستان کے عہد پر زور دیا ہم نے توانائی، انفارمیشن ٹکنالوجی، صحت، تعلیم اور تاجکستان میں چھوٹے اور مائیکرو صنعتوں کے قیام کے سلسلہ میں اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ ہم نے سرحد پار دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی مسائل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ تاجک صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کو نہایت ثمر آور اور وفود کی سطح کے مذاکرات کونہایت تعمیری قرار دیتے ہوئے انصاری نے کہا "ہماری بات چیت میں، دونوں برادر ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، دونوںملکوں نے علاقائی سلامتی کے مسائل بالخصوص افغانستان کے تعلق سے غور و خوص کیا ہے۔ ہم نے علاقائی امن و سلامتی کی برقراری میں تعاون کس طرح کیا جائے، اس موضوع پر خیالات کا تبادلہ کیا ہے۔ اس پس منظر میں افغانستان کی صورتحال بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ صدر اور میں دونوں نے اتفاق کیا ہے کہ علاقہ کے ممالک کے ساتھ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ امن کی برقراری، استحکام اور افغان عوام کی خوشحالی کیلئے افغانستان کی صلاحیت کو مستحکم کرے۔

Tajik President deeply concerned over NATO Afghan pullout

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں