سرحدی تعمیرات پر پاکستان سے افغانستان کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-16

سرحدی تعمیرات پر پاکستان سے افغانستان کا احتجاج

افغانستان نے اس کی مشرقی سرحدات پر پاکستان کی جانب سے کی جانے والی یکطرفہ تعمیرات پر اعتراض کیا اور احتجاج کیا۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر اعظمی نے کہاکہ نام نہاد ڈیورنٹ لائین پر ایک گیٹ اور دیگر تعمیرات کی گئیں۔ دونوں حکومتوں کے درمیان طئے پائے معاہدہ کے تحت ضروری ہے کہ سرحد کے قریب ہونے والی تعمیرات کے سلسلے میں باہمی رضامندی ضروری ہے۔ ننگرہار صوبہ میں گوشتہ ضلع میں نام نہاد ڈیورنڈ سرحد پر پاکستان نے ایک گیٹ اور چیک پوائنٹ تعمیر کیا۔ صدر حامد کرزئی نے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو ہدایت دی کہ وہ ان پاکستانی تعمیرات کو منہدم کردیں۔

Afghans Protest Against Pakistani Border Gate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں