تصادم کی گھڑی تیزی سے قریب آ رہی ہے - شمالی کوریا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-06

تصادم کی گھڑی تیزی سے قریب آ رہی ہے - شمالی کوریا

شمالی کوریا نے اپنا دوسرا اوسط فاصلہ کا میزائل مشرقی ساحل کو منتقل کیا۔ اس سے قبل اوسط فاصلہ کا میزائل مشرقی ساحل منتقل کیا گیا تھا۔ دونوں میزائل متحرککم لانچ گاڑی پر رکھے گئے ہیں۔ ان میزائلوںکی محترک لانچ گاڑیوں کے ذریعہ منتقلی سے اندیشہ پیدا ہوگیا ہے کہ شمالی کوریا میزائل حملہ کی تیاریاں کررہا ہے۔ اس یس مزید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ "یان ہاپ" نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے کہاکہ شمالی کوریا نے 2 اوسط فاصلہ کے مسوڈان میزائل کی منتقلی کی تصدیق کی تاہم ان کی مار کرنے کی صلاحیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ شمالی کوریا نے فروری میں تیسرا نیوکلیر تجربہ کیا تھا جس کے بعد اقوام متحدہ نے تازہ تحدیدات کی قرارداد منظور کی۔ تازہ تحدیدات کے خلاف برہم ہوکر شمالی کوریا نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان پر نیوکلئیر حملہ کرنے کی دھمکی دی۔ وائٹ ہاوز کے ترجمان جے کار نے کل کہا تھا کہ شمالی کوریا کے زہر اگلنے والے بیانات انتہائی افسوسناک ہے۔ جے کارنی نے کہاکہ شمالی کوریا کی جنگ کی دھمکوں کے پیش نظر تمام ضروری احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہںے۔ شمالی کوریا کے میزائل حملہ کا مقابلہ کرنے احتیاط سے قدم اٹھایا جارہا ہے۔ اوسط فاصلہ کے مسوڈان میزائل کے تجربات نہیں کئے گئے تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی مار کرنے کی صلاحیت 3000 کیلو میٹر ہے جس کو 4000 کیلو میٹر تک بھی حملہ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میزائل کے ذریعہ جاپان اور جنوبی کوریا کے پورے علاقہ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے اور اصل امریکہ کے ہوائی اور گوام مقام پر بھی ضرب لگائی جاسکتی ہے۔ بحرالکاہل کے گوام جزیرہ میں امریکی فوجی اڈہ ہے۔ جاپان اور جنوبی کوریا میں ہزاروں کی تعداد میں امریکی فوجی تعینات ہیں۔ یان ہاپ نیوز ایجنسی نے کہاکہ شمالی کوریا نے متحرک لانچ گاڑیوں کو جنگل میں زیر زمین چھپاکر رکھا تھا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے شمالی کوریا اطلاع کے بغیر اچانک میزائل حملہ کرنے کی نیت رکھتا ہے۔ امریکی محکمہ پنٹگان نے کہاکہ گوام میں اس کے فوجی اڈہ کی حفاظت کیلئے میزائل روک بیاٹریاں روانہ کرے گا۔

North Korea warns 'moment of explosion' nears

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں