ماہ جون میں پوٹین - اوباما ملاقات کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-06

ماہ جون میں پوٹین - اوباما ملاقات کا امکان

روسی صدر ولادیمیر پوٹین اور ان کے امریکی ہم منصب ماہ جون میں شمالی ائرلینڈ میں منعقدہ شدنی G8 چوٹی کانفرنس کے موقع پر جامع تبادلہ خیال کریں گے۔ صدارتی مددگار یوری اوشاکوف نے بتایاکہ G20 چوٹی کانفرنس میں اوباما کی شرکت کی صورت میں ربط پیدا کرنے کے اقدام پر غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اوباما کے امکانی دورہ ماسکو پر امریکی قومی صیانتی صلاح کار ٹام ڈونی لن سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ وہ باور کرتے ہیں کہ ڈونی لن ماسکو آئیں گے اور اس سلسلہ میں چند اشارے دیں گے۔ پوٹین کا بذات خود ڈونی لن سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔ اوشا کوف نے مارچ میں بتایا تھا کہ 15 اپریل کو ڈونی لن امریکی میزائل دفاعی نظام کی نئی ہیت ترکیبی پر تبادلہ خیال کیلئے ماسکو کا دورہ کریں گے۔ امریکہ۔ روس تعلقات متعدد مسائل سے کشیدہ ہوئے ہیں جن میں میزائل ڈیفنس، میاگ نٹس کی قانون اور شام کا تنازعہ بھی شامل ہے۔ امریکہ اور روس کے تعلقات میں حالیہ سالوں کے دوران ایک انتہائی پیچیدہ مسئلہ ماسکو کی جانب سے مشرق یوروپ میں ناٹو میزائل ڈھال کی نتصیب کا پرزور مخالب رہا ہے۔ تاہم امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ وسطی یوروپی میزائل شیلڈ کے قطعی مرحلہ کے منصوبوں کو منسوخ کردیا جائے گا اور اس کے بجائے الاسکا میں انٹرسپٹرس تعینات کئے جائیں گے۔

Vladimir Putin, Barack Obama to meet in June

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں