پولنگ مراکز کے اندر فوج کی تعیناتی سے انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-08

پولنگ مراکز کے اندر فوج کی تعیناتی سے انکار

پاکستانی فوج نے عام انتخابات کے دن بوتھوں میں فوجی افسروں کی تعیناتی کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی ہے کہ اس طرح ممکنہ دھاندلی کی صورت میں فوج پر بھی انگلیاں اٹھ سکتی ہیں ۔ دوسری طرف ملک کے نگران وزیر داخلہ ملک حبیب خان کا کہنا ہے کہ فوج کوئیک رسپاس فورس کے طورپر کام کرے گی اور انتخابات کے دوران فوجی تعیناتی کا جہاں تک تعلق ہے تو یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نہیں بلکہ حکومت کرے گی۔ عام انتخابات کے دوران سکیورٹی کی صورتحال اور ممکنہ حملوں سے متعلق کل وزارت داخلہ میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس میں خفیہ اداروں کی طرف سے عام انتخابات کے دوران شدت پسندی کے علاوہ دیگر ممکنہ خطرات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا جس کی بنیاد پر چاروں صوبوں کی پولیس کے سربرا ہوں کی اس معاملے میں حکمت عملی وضع کرنے اور ہنگامی منصوبوں سے متعلق عملی اقدامات کر نے کی ہدایت کی گئی۔ یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی کل چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات کی تھی اور انہیں مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے کہاکہ کوئی بھی ادارہ اپنے تئیں فوج کو طلب نہیں کر سکتا اور یہ اختیار حکومت کے پاس ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا اور یہ فیصلہ نگراں حکومت، الیکشن کمیشن کی مشاورت سے کرے گی۔

Minister rules out troops at polling stations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں