حنا ربانی کھر انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-08

حنا ربانی کھر انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی

پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا آئندہ ماہ منعقد شدنی پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کا امکان نہیں ہے کیونکہ ان کے والد قومی اسمبلی کے لئے اس حلقہ سے امیدوار ہیں جہاں سے وہ قبل ازیں نمائندگی کرچکی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کھر کے والد کے پرچہ جات نامزدگی کو انتخابی حکام نے صوبہ پنجاب کے پارلیمانی حلقہ 177 سے منظوری دے دی ہے۔ اکسپرس ٹریبون نے کھر کے حوالے سے کہا کہ والد کے پرچہ نامزدگی مسترد کئے جانے پر وہ اس حلقہ سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار تھیں۔ کھر نے بتایا کہ اب جبکہ میرے والد کے پرچہ جات کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اب مجھے سیاسی کیریر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کھر نے خواتین کے لئے محفوظ پارلیمانی نشست سے بھی امیدواری کے لئے درخواست نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد گریجویٹ نہیں ہیں اور 2008ء کے عام انتخابات کے قوانین نے انہیں انتخابات میں حصہ لینے سے باز رکھا۔نئے قوانین کے تحت امیدوار کا گریجویٹ ہونا لازمی نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ 11 مئی کو منعقد شدنی انتخابات میں مقابلہ کرنے کا میرے والد نے فیصلہ کیا ہے۔

Hina Rabbani Khar not to contest Pakistan elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں