مرزا غالب کو بعد از مرگ بھارت رتن - جسٹس کاٹجو کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-14

مرزا غالب کو بعد از مرگ بھارت رتن - جسٹس کاٹجو کا مطالبہ

کلاسیکی اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر مرزا غالب کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز بھارت رتن سے نوازا جانا چاہئے۔ پریس کونسل آف انڈیا کے چیرمین مارکنڈے کاٹجو نے آج یہ مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک میں اردو کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے۔ اس زبان سے ایک خاص طبقہ کے لوگ ہی وابستہ ہیں یہ دراصل پھوٹ ڈال اور حکومت کرو پالیسی ہے۔ چند لوگ ہی جانتے ہیں کہ وزیراعظم منموہن اپنی تقریر میں اردو میں ہی لکھ کر پڑھتے ہیں۔ یہاں اردو شاعری پر منعقدہ شام غزل جشن بہار کے 15ویں ایڈیشن کے موقع پر جس میں ہندوستان، پاکستان، امریکہ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شعراء کرام نے شرکت کی۔ مارکنڈے کاٹجو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرا ایقان ہے کہ مرزا غالب کو بھارت رتن دیا جانا چاہئے۔ اگر سردار ولبھ بھائی پٹیل اور بی آر امبیڈکر کو بعد از مرگ بھارت رتن ایوارڈ دیا جاتاہے تو مرزا غالب کو کیوں نہیں؟ اس موقع پر مرکزی وزیر کپل سبل نے جو شاعری سے شغفت رکھنے کیلئے مقبول ہیں اس موقع پر اپنی دو نظمیں سنائیں۔ کپل سبل نے کہاکہ اردو کو اگر فروغ دیا جائے تو یہ زبان محبت و امن کی خوشبوؤں سے سارا ملک معطر کردے گی۔ اگر اردو کو اپنی ترقی کا حصہ نہ بنایا جائے تو ہندوستان نامکمل ہوگا۔ اردو صرف دانشوروں کی زبان نہیں ہے۔ یہ عام آدمی کی زبان ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہر اسکول میں انگلش، ہندی اور اردو پڑھائی جانی چاہئے۔ اردو میں گوگل کا بھی ورژن ہونا چاہئے۔ موبائیل ہینڈ سیٹس بھی اردو میں ہوں جس پر اردو تحریر نمودار ہوجائے۔ زیر سماں منعقدہ اس شعری محفل کی خصوصیت مقبول مقصور مقبول فدا حسین کی بناکردہ عصری خطاطی کے ساتھ شہ نشین کی تیاری کی تھی جو اس شام کو دوبالا کردیا۔ امریکہ کے شاعر میکس بروس اورجاپان کے برجوئی کٹا کوانے خوب داد حاصل کی۔ اردو کے ممتاز شعراء اکرام نے کہاکہ اس طرح کے مشاعرے زبان کے فروغ میں معاون ثابت ہوتے ہیں درحقیقت غیر مسلم خاندان بھی اردو کی ترقی میں اپنا گرانقدر تعاون کررہے ہیں۔ شاعر و نائب صدرنشین قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان جناب وسیم بریلوی نے یہ بات کہی۔ جے بی ٹی کے منا پرساد نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم تمام مل کر حکومت سے درخواست کریں کہ وہ پانچویں کلا س تک اردو کو لازمی طورپر پڑھانے کا نظم کرے۔

Justice Katju says honour Mirza Ghalib with Bharat Ratna

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں