جنتا دل یو - مودی کی مخالف مگر اڈوانی کی حامی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-14

جنتا دل یو - مودی کی مخالف مگر اڈوانی کی حامی

این ڈی اے کی شریک جنتادل-یو نے گجرات فسادات کو روکنے میں مودی کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوار کی حیثیت سے نمایاں کرنے کی مخالف کی لیکن "دوست" بی جے پی کی قیمت پر "دشمن" کانگریس کے ساتھ اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا۔ وزیراعظم کے عہدہ کیلئے مودی کو امیدوار بنانے کیلئے بی جے پی میں ایک مہم کے پس منظر نے ملک کی سیاسی صورتحال کاجائزہ لیتے ہوئے جنتادل یوکی عاملہ نے گجرات کے چیف منسٹر پر تنقید کی اور کہاکہ وہ 2002ء میں گجرات کے فرقہ وارانہ فسادات کو روکنے میں ناکام رہے۔ بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے میٹنگ میں کہاکہ جنتادل یو اپنے اصولوں پر کوئی مفاہمت نہیں کرے گی جس سے پارٹی کے حلقوں میں یہ نتیجہ نکالا جارہا ہے کہ اگر بی جے پی وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوار کی حیثیت سے مودی کو نمایاں کرے گی تو وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ جنتادل یو کے قائدین نے کئی بار برسر عام بیانات دیتے ہوئے مودی کی مخالفت کی ہے لیکن پارٹی نے پہلی مرتبہ رسمی طورپر اپنے اجلاس میں اپنے موقف کو واضح کیا ہے۔ ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ نتیش کمار بھی وزیراعظم کے عہدہ کی دوڑ میں شامل ہیں، پارٹی ترجمان کے سی تیاگی نے 3مرتبہ کہاکہ نتیش کمار وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوار نہیں ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تیاگی نے اشارہ دیا کہ جنتادل یو کو ایل کے اڈونی کے بشمول بی جے پی کے کسی بھی دوسرے لیڈر کے خلاف کوئی تحفظات نہیں ہوں گے۔

Janata Dal (U) opposes Narendra Modi as PM candidate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں