ممبئی حملہ کیس - گواہ کی جانب سے ایک ملزم کی شناخت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-14

ممبئی حملہ کیس - گواہ کی جانب سے ایک ملزم کی شناخت

ممبئی پر 2008ء کے دوران ہوئے دہشت گرد حملوں میں ملوث ہونے کے 7کے منجملہ ایک پاکستانی ملزم کی ایک گواہ نے آج اس شخص کی حیثیت سے شناخت کرلی جس نے ہندوستان کے مالی و تجارتی شہر پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کی جانے والی کشتی لایا تھا۔ وکلاء استغاثہ نے کہاکہ گواہ جس کا نام سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے راولپنڈی کی عدیلیہ جیل میں منعقدہ بند کمرہ اجلاس کے دوران شاہد جمیل ریاض کی حیثیت سے شناخت کی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت میں مقدمہ کی سماعت جج چودھری حبیب الرحمن کے اجلاس پر جاری تھی۔ گواہ نے جج سے کہاکہ ریاض اور دیگر 10افراد 11کشتیاں لایا تھا اور کہاتھا کہ ماہی گیری کیلئے یہ سمندری کشتیاں استعمال کی جائیں گی۔ گواہ نے جج سے مزید کہاکہ اس نے کبھی نہیں دیکھا کہ ان میں سے کوئی بھی شخص مچھلیوں کے ساتھ منسر سے واپس آیا تھا۔ اس مقدمہ کی سماعت کے دوران مجموعی طورپر 4خانگی گواہوں پر جرح کی گئی۔ ایک دوسرے گواہ نے جج سے کہاکہ اس نے 1.6لاکھ روپئے میں یاماہا کشتی کا انجن فروخت کیا تھا۔ تیسرے گواہ نے ملزم کو 6پمپس فروخت کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ گواہوں نے بشمول امجد خاں اور عتیق الرحمن 10افراد کی شناخت کی جو 26نومبر 2008ء کو ممبئی پر ہوئے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور سازشی منصوبہ پر عمل آوری میں مبینہ طورپر ملوث تھے۔ اس حملہ میں 166 افراد ہلاک اور دیگر سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ اعلیٰ اشتغاثہ چودھری ذوالفقار علی پی ٹی آئی سے کہاکہ مذکورہ 10افراد کو "اشتہاری مجرمین اور مفرور قرار دیا گیا تھا جو ان حملوں میں ملوث تھے یا حملہ کرنے والوں کو تربیت یا مدد فراہم کی تھی۔ ایک گواہ نے عدالت سے کہاکہ امجد خان نے ایک سمندری کشتی الحسینی کیلئے اس سے بندرگاہ سے کلیرینس سرٹیفیکٹ حاصل کیا تھا۔ ایک اور گواہ نے کہاکہ امجد خاں، ماہی گیر کشتیوں کی خریدی میں ملوث تھا۔ گواہ کی جانب سے ایک ملزم کی شناخت کے بعد اس مقدمہ کو ایک نئی جہت ملی ہے۔ واضح رہے کہ اس حملہ میں واحد زندہ بچنے والے مجرم اجمل قصاب کو ہندوستان میں سزائے موت دی گئی ہے۔

Pak witness identifies one accused in Mumbai attacks case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں