پاکستان انتخابی مہم میں مسئلہ کشمیر پر توجہ کم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-22

پاکستان انتخابی مہم میں مسئلہ کشمیر پر توجہ کم

پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو بنیادی مقام حاصل ہے۔ غیر سرکاری عناصر اور اس کے سکیورٹی شعبہ میں کشمیر ایک کلیدی اہم موضوع ہے تاہم آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات میں مسئلہ کشمیر کا شاذو نادر ہی ذکر کیا جارہا ہے۔ پاکستان قومی اسمبلی جن کے ارکان کی تعداد 342 ہے اس کیلئے 272ارکان کا انتخاب 11مئی کو ہونے والا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم خاموشی سے جاری ہے۔ 342 رکنی قومی اسمبلی میں 70 نشستیں کوٹہ کی بنیاد پر پر کی جائیں گی۔ عام انتخابات میں تقریباً 8 کروڑ عوام رائے دہی کا حق رکھتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے ساتھ صوبہ کی اسمبلیوں کے بھی انتخابات ہوں گے۔ انتخابی مہم کیلئے کوئی کلیدی موضوع نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کی زیر قیادت منتخبہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ سالہ معیاد کی تکمیل کی۔ یہ پہلی حکومت ہے جو ایک منتخبہ حکومت کو اقتدار کو منتقل کرنے والی ہے۔ گذشتہ انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی اور نواز شریف کی مسلم لیگ( نواز) نے ایک متحدہ محاذ حکومت بنائی، بعد میں دونوں پارٹیوں میں اختلافات پیدا ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کی زیر قیادت حکومت دوسری پارٹیوں کی مدد سے برقرار رہی۔ سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے انتخابی منشور میں مسئلہ کشمیر کا ذکر ضرور کیا ہے لیکن انتخابی مہم میں مسئلہ کشمیر کو نہیں اچھالا جارہا ہے۔ مسلم لیگ( نواز) نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا ہے کہ پاکستان کو توانائی سے مالا مال وسطی ایشیاء اور توانائی کی قلت سے دوچار ہندوستان کے درمیان ایک پل بنایا جائے گا۔ مسلم لیگ نے یہ بھی وعدہ کیا کہ ہندوستان اور افغانستان کو مربوط کیا جائے اور ہندوستان اور ایران کے درمیان خشکی کا راستہ وجود میں لایا جائے گا۔ مسلم لیگ( نواز) نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے گا اور 1999 کے لاہور معاہدہ کے مطابق حل کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں وعدہ کیا کہ ہندوستان کے ساتھ تمام حل طلب مسائل کو حل کیا جائے گا اور مسئلہ کشمیر کوحل کیا جائے گا۔ عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی نے جس کے تعلق سے تصور کیا جاتا ہے وہ فوج سے قریبی تعلقات رکھتی ہے اس نے اپنے انتخابی منشور میں کہا کہ کشمیر مسئلہ بنیادی قومی مسئلہ ہے۔ عمران خان کو مقبول عام قائد تصور کیا گیا اور یہ خیال کیا گیا کہ وہ وزیراعظم بننے کی دوڑ میں ہیں۔

Kashmir issue finds no mention in poll campaigns in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں