مشرف کی نقل و حرکت فارم ہاؤس کے صرف 2 کمروں تک محدود - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-22

مشرف کی نقل و حرکت فارم ہاؤس کے صرف 2 کمروں تک محدود

سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف اپنے شاندار فارم ہاوز کے صرف 2کمروں تک محدود کردئیے گئے ہیں۔ اس فارم ہاوز کو "سب جیل" قرار دیا گیا ہے۔ انہیں وکیلوں سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں ہے۔ ان کے ایک قریبی با اعتماد ساتھی کل پاکستان مسلم لیگ کے قائد محمد امجد نے کہاکہ مشرف کو صرف 2کمروں تک محدود کردیا گیا ہے اور ان کے ارکان خاندان کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔ ان کا ذاتی عملہ فارم ہاوز میں قائم دفتر تک محدود کردیا گیا ہے۔ 69 سالہ سابق فوجی حکمران کے فارم ہاوز کو انسداد دہشت گردی عدالت نے کل سب جیل قرار دیتے ہوئے مشرف کو 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دیدیا ہے۔ یہ اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر 2007ء میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے ان کے فیصلے سے متعلق ایک مقدمہ کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Pervez Musharraf's movement confined to 2 rooms of his farmhouse

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں