راہل گاندھی کو وزیراعظم بننا چاہیے - ڈگ وجئے سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-22

راہل گاندھی کو وزیراعظم بننا چاہیے - ڈگ وجئے سنگھ

کانگریس کی جانب سے وزیراعظم اور صدر کانگریس کے درمیان اختیارات کی علیحدگی کے ضمن میں اپنی رائے رد کرنے کے باوجودڈی وجئے سنگھ نے کہاکہ فرد واحد ذمہ دار ہونا چاہئے اور عمومی تاثر یہ ہے کہ موجودہ نظام واقعی مددگار نہیں ہے۔ تاہم سنگھ نے اس بارے میں تذکرہ کرنے سے انکار کردیا کہ اگلے وزیراعظم کسے ہونا چاہئے۔ منموہن سنگھ ، راہول گاندھی یا کوئی اور شخص۔ انہوں نے سی این این آئی بی ایس کے ڈیولس ایڈوکیٹ پروگرام میں کہا کہ یہ سوال راہول گاندھی کے حوالہ سے پوچھا جارہا ہے کہ اگر ہمیں عوام کا خط اعتماد مل گیا تو کیاوہ وزیراعظم بننا پسند کریں گے؟ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ میرے خیال میں اگر ہمیں خط اعتماد مل جائے تو انہیں وزیراعظم بننا چاہئے۔ یقینا یہ ہمیشہ بہتر ہوتاہے کہ فرد واحد ذمہ دار ہو۔ چاہے لوگ کچھ بھی کہ لیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ سونیا گاندھی نے ہندوستان کی حکومت کے کام میں کبھی مداخلت نہیں کی۔ مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جو تاثر دیا جاتا ہے وہ اچھا نہیں ہوتا۔ ذمہ داری کے کسی ایک پر ختم ہونے اور اقتدار کے دو مراکز کے موجودہ نظام سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کے ضمن میں ان کے ریمارکس کے بارے میں کانگریس کے جنرل سکریٹری سنگھ نے کہاکہ میرے کہنے کا مطلب یہی ہے۔ سنگھ نے حال ہی میںیہ کہتے ہوئے تنازعہ کھڑا کردیا تھا کہ اقتدار کے دو مراکز کاماڈل بہت زیادہ موثر ثابت نہیں ہوا۔ انہوںنے مشورہ دیا تھاکہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کو اکثریت حاصل ہوجائے تو راہول گاندھی کو ایک وزیراعظم کی نامزدگی کی فیصلہ نہیں کرنا چاہئے۔

The buck should stop at one point: Digvijay Singh on power separation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں