Jordan, Palestine sign 'historic' agreement to protect Al Aqsa
اردن کے شاہ عبداللہ اور صدر فلسطین محمود عباس نے آج ایک معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے القدس اور اس کے مقدس مقامات کو یہودی رنگ دینے کی اسرائیلی کوششوں سے بچانے کے مشترکہ مقصد کی تجدید کی۔ شاہی محل سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ القدس کے مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصیٰ کے محافظ کی حیثیت سے اردن کے تاریخی رول کی توثیق اور دونوں فریقین کے درمیان تال میل کی علامت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ محمود عباس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شاہ عبداللہ القدس میں مقدس مقامات کے محافظ ہیں اور انہیں ان مقامات بالخصوص مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے تمام قانونی کوششیں کرنے کا حق حاصل ہے۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں