گورباچوف - سقوط سویت یونین کا میں ذمہ دار نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-01

گورباچوف - سقوط سویت یونین کا میں ذمہ دار نہیں

سابق روسی قائد میخائل گوربا چوف نے سوویت یونین کا شیرازہ بکھیرنے پر انہیں مورد الزام ٹھہرانے کی کوششوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ یو ایس ایس آر کو غیر مرکوز بنانے اور اس کی تجدید کاری کی ضرورت کو انہوں نے محسوس کیاتھا، تاہم وہ سوویت یونین کے تحفظ کے حامی تھے۔ انہوں ین ماسکو میں ریانوستی میں لکھے لکچر کے دوران بتایاکہ سوویت یونین کے سقوط کا الزام مجھ پر عائد کرنے کی کوئی بھی کوشش غیر ذمہ دارانہ بے بنیاد اور دھوکہ بازی پر مبنی ہے۔ گوربا چوف کی گلاس ناس اور پیرس ٹرائیکا اصلاحات کے نتیجہ میں بالآخر سوویت یونین کا شیرازہ بکھر گیا، جبکہ گوربا چوف نے بتایاکہ پہلے روسی صدر بورس یلتسین نے اگست1991ء میں ناکام بغاوت کے بعد تباہ کن کارروائی انجام دی تھی۔ انہوں نے پیرس ٹرائیکا پالیسی کو اپنا اہم کارنامہ قراردیا جس کے نتیجہ میں روس اور وسطی و مشرقی یوروپ میں آزادی اور جمہوریت کو فروغ حاصل ہوا۔ 1989ء میں افغانستان سے سوویت فوجیوں کی واپسی کو اپنے لئے قابل ستائش قراردیا۔

Mikhail Gorbachev refuses to take blame for Soviet Union's breakup

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں