متحدہ عرب امارات کے تعاون سے پاکستان میں 64 آبی پراجکٹس کی تکمیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-04-01

متحدہ عرب امارات کے تعاون سے پاکستان میں 64 آبی پراجکٹس کی تکمیل

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے شمال مغرب میں واقع صوبہ خیبر پختون خوا اور جنوبی علاقہ میں تقریباٖ 5۔80 ملین ڈالر مالیت سے 64 آبی پراجکٹس کی تکمیل کی ۔ پاکستان کی مدد کے تعلق سے متحدہ عرب امارات پراجیکٹ کے انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن الزئد النہیان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ان صوبوں اور ملک کے غریب علاقوں میں آبی شعبہ میں مدد کی ہدایت دی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان پراجکٹس پر عمل آوری کا مقصد ان علاقوں میں جہاں آبی آلودگی کے باعث مختلف صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں اور صاف پانی کے حصول میں دشواریاں ہورہی ہیں صاف پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔

UAE completes 64 water projects in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں