India to set up IT centre of excellence in Tajikistan
وسط ایشیاء میں ای نیٹ ورکنگ کو وسعت دینے کے مقصد سے ہندوستان نے آج تاجکستان میں ایک شاندار آئی ٹی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سوپر کمپیوٹر کو فروغ دیا جائے گا۔ ہندوستان نے تاجکستان میں انٹر پرائز ڈیولپمنٹ سنٹر بھی قائم کرنے کی تجویز رکھی ہے جس کی مدد سے وسائل کی دولت سے مالا مال اس ملک میں نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کہاکہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ حکومت ہند نے تاجک ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سوپر کمپیوٹر سے مربوط ایک شاندار آئی ٹی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاشبہ یہ مرکز آئی ٹی ماہرین کیلئے ترقی کا باعث بنے گا۔ تاجکستان میں نوجوانوں کو بہترین روزگار ملے گا۔ ہندوستان، تاجکستان عصری انجینئرنگ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے حامد انصاری نے کہاکہ مجوزہ سنٹر وسط ایشیاء کیلئے ای نیٹ ورک پراجکٹ کا مثالی مرکز بنے گا۔ تجارت کیلئے ہند۔تاجکستان دوستانہ ماحول میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم تجارت کو فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔ یہاں پر مائیکرو، چھوٹی اور متوسط صنعتوں کیلئے شاندار مواقع پائے جاتے ہیں جہاں ہندوستانی ماہرین اور تجربہ کار افراد اپنی خدمات انجام دیں گے۔ 
 
 




 
 
 
 
 
 
 
 
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں