India has 6.96 lakh vacancies in teaching field
ملک میں  ابھی بھی ٹیچروں  کے  6.96 لاکھ خالی عہدوں  میں  نصف سے  زائد بہار اور اترپردیش میں  ہیں ۔ ملک میں  ٹیچروں  کے  کل خالی عہدوں  میں  بہار اور مدھیہ پردیش کا حصہ 52.29 فیصد ہے ۔ انسانی وسائل اور ترقیات کی وزارت کے  اعداد و شمار کے  مطابق ملک میں  پرائمری تعلیم کی سطح پر ٹیچروں  کے  3لاکھ عہدے  خالی ہیں ۔ بہار میں  ٹیچروں  کے  2.05 لاکھ عہدے  خالی ہیں ۔ 6سے  14سال کے  بچوں  کے  بچوں  کو مفت اور لازمی تعلیم کا حق دلانے  کی پہل کے  تحت بہار میں  ٹیچروں  کے  190337 عہدے  منظور کئے  گئے ۔ ریاست میں  ابھی بھی 49.14 فیصد اسکولوں  میں  لڑکے  اور لڑکیوں  کیلئے  الگ ٹوائلٹ نہیں  ہے ۔ اترپردیش میں  ٹیچروں  کے  1.59 لاکھ عہدے  خالی ہیں ۔ تعلیم کا حق حاصل کرنے  کی پہل کے  تحت 394960 عہدے  منظور کئے  گئے ۔ ریاست میں  81.07 فیصد اسکول ایسے  ہیں  جہاں  لڑکے  اور لڑکیوں  کیلئے  الگ ٹوائلٹ کی سہولت دستیاب ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے  مطابق مغربی بنگال میں  ٹیچروں  کی 61623 سیٹیں  خالی ہیں  جب کہ جھارکھنڈ میں  38422، مدھیہ پردیش میں  27258عہدے  خالی ہیں ۔ مغربی بنگال میں  ٹیچروں  کے  264155 عہدے ،جھارکھنڈ میں  69066، مدھیہ پردیش میں  186210 اور گجرات میں  175196 عہدے  منظور کئے  گئے  ہیں ۔ سبھی بچوں  کو معیاری پرائمری تعلیم مہیا کرانے  کی راہ میں  ٹیچروں  کی کمی کے  آڑے  آنے  پر پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی نے  تشویش ظاہر کی ہے ۔ 




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں